بحرین اوپن ٹیبل ٹینس میں ہندوستان کو 4 تمغے

   

نئی دہلی۔ 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بحرین جونیر اور کیڈٹ اوپن ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے 4 تمغے بشمول ایک سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ سونے کے علاوہ دو چاندی اور ایک برانز میڈل بھی حاصل ہوا۔ انڈیا B ٹیم کی خاتون کھلاڑیوں یشاسوین گھورپیڈ اور کویا سری بھاسکر نے سیمی فائنل میں مصر کی خاتون کھلاڑیوں کو شکست دی اور دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا A نے انڈیا C کو شکست دی۔ فائنل مقابلے میں انڈیا A ٹیم کی سبانا سائنی اور انرگیا منجو ناتھ نے انڈیا B ٹیم کو سخت ٹکر دی اور جمعہ کی رات کو انڈیا A ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ جونیر گرلز میں منشری پاٹل اور سواستکیہ گھوش نے روس کے ہاتھوں شکست سے قبل تین ٹیموں کو ہرایا اور 7 پوائنٹس کے حصول کے بعد ہندوستانی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔