بحرین :جئے شنکر کا 200 سال قدیم مندر کا دورہ

   

مناما: وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے جو اس وقت دو روزہ دورہ بحرین پر ہیں، چہارشنبہ کو ٹوئیٹ کیا کہ انہوں نے مناما میں 200 سال قدیم سری ناتھ جی مندر پہنچ کر درشن کیا ہے۔ بحرین کیساتھ ہندوستان کے تعلقات قریبی ہیں اور یہ وقت کی کسوٹی پر کھرے اترتے ہیں۔ انہوں نے بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی کے ساتھ باہمی مسائل پر بات چیت کی۔