بحرین سے سعودی عرب میں داخلے کیلئے محکمہ صحت کے نئے قو اعد

   

ریاض : بحرین اور سعودی عرب کو ملانے والے شاہ فہد پل کے راستے سعودی عرب آنے کے خواہاں غیرملکیوں کو مملکت میں داخلے پر پی سی آر رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔ پل کی سعودی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں شاہ فہد پل کے راستے آنے والوں کے لیے صحت سے متعلق ضوابط جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مملکت آنے والے سعودیوں پر کوئی نئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ البتہ غیر ملکیوں کو پی سی آر ٹسٹ رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔ مملکت آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹسٹ کی میعاد 72 گھنٹے ہے۔ مسافروں کو پی سی آر ٹسٹ کی رپورٹ پیش کر کے ثابت کرنا ہو گا ۔