بحرین سے شمس آباد آنے والی فلائیٹ میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

   

شمس آباد ۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) بحرین سے شمس آباد ایرپورٹ کو آنے والی ایک فلائیٹ میں بم رکھنے کا ایک ای میل موصول ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین سے شمس آباد ایرپورٹ کو آنے والی فلائیٹ نمبر GF274 میں بم رکھنے کا ای میل موصول ہونے کے بعد فلائیٹ کا رخ ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا۔ ممبئی ایرپورٹ میں فلائیٹ کی لینڈنگ کروائی گئی اور تمام مسافرین کو بحفاظت نیچے اتارنے کے بعد فلائیٹ کی مکمل تلاشی لی گئی تب پتہ چلا کہ بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی تھی تب فلائیٹ کو بحفاظت شمس آباد ایرپورٹ روانہ کیا گیا اور فلائیٹ اتوار کی صبح 11:31 کو لینڈ ہوئی۔ فلائیٹ میں 154مسافر سوار تھے۔