بحرین سے 60 تلگو باشندوں کی بحفاظت واپسی

   

حیدرآباد۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے مرکز کے تعاون سے 60 تلگو باشندوں کی بحرین سے بحفاظت واپسی کے انتظامات کئے۔ جنگ کی زد میں بحرین کے آنے کے بعد سے وہاں مقیم تلگو باشندوں میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول تھا۔ تلگو باشندوں میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول تھا۔ تلگو باشندوں کی بحفاظت واپسی پر ان کے افراد خاندان نے وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو اور چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ سالومن راج جوزف کشور، دیوان کمار، سسٹر مہانا، پریم راج، بنجامن اور دوسروں نے تلگو باشندوں کے لئے دمام سے کوچی کے لئے خصوصی فلائٹ کے انتظام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ حکام نے بحرین میں سعودی عرب کے لئے ٹرانزٹ ویزا کا انتظام کیا۔ وہاں سے خصوصی فلائٹ کا انتظام کیا گیا۔ تلگو باشندوں نے گلف ایئر اور بحرین تلگو اسوسی ایشن کے تعاون کا ذکر کیا۔ 28 فروری تا 10 مارچ مقامی چرچس اور تلگو تنظیموں کی جانب سے قیام اور طعام کے معقول انتظامات کئے گئے۔ 1