نئی دہلی : آم کی سولہ اقسام بہار اور مغربی بنگال سے بحرین برآمد کی گئیں ، جن میں سے تین جی آئی کی اقسام بھی شامل ہیں۔ مغربی بنگال اور بہار سے بحرین کے لئے آم کی 16 اقسام کی برآمد کل سے شروع کی جارہی ہے جس میں سے تین اقسام۔ کھرساپتی اور لکشمن بھوگ (مغربی بنگال) اور زردالو (بہار) جغرافیکل انڈی کیٹر (جی آئی) کی تصدیق شدہ ہیں۔ وزارت تجارت و صنعت کے تحت زراعت اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا) کے ایک رجسٹرڈ ایکسپورٹر اور الجزیرہ گروپ، بحرین کے ذریعہ درآمد کردہ یہ پھل بنگال اور بہار کے کسانوں سے ڈی ایم انٹرپرائز کے ذریعہ حاصل کیے گئے ہیں۔