منامہ ۔ بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ محلوں کی سطح پر صحت مراکز میں ویکسین مہم کا آغاز ہوگا۔ہر محلے کے رہائشی اپنے محلے کے مرکز میں جاکر ویکسین لے سکتے ہیں، اس کے لیے پیشگی وقت لینے کی ضرورت نہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ ویکسین لینے کے لئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں رہی جن لوگوں نے پہلے رجسٹریشن کروائی ہے انہیں 24 دسمبر کو ویکسین دی جائے گی۔تمام صحت مراکز میں ویکسین پہنچائی گئی ہے، یہ مراکز میں روزانہ صبح 8 بجے سے شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے، جمعے اور ہفتے تعطیل ہوگی۔ وزارت نے کہا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے ویکسین بالکل مفت ہے۔