بحرین میں پہلی بار یہودیوں کیلئے گفٹ شاپ کھل گئی

   

منامہ : خلیجی ملک بحرین کی تاریخ میں پہلی بار یہودیوں کیلئے گفٹ شاپ کھل گئی۔ اماراتی خبر رساں ادارے دی نیشنل کے مطابق چند سال قبل تک بحرین اور اس کا دارالحکومت آج کے کثیر ثقافتی، ہلچل سے بھرپور شہر سے بہت مختلف تھا، یہاں یہودیوں کے سامان کی نمائش کرنے والی تحفے کی دکان کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھ لیکن اب دو یہودی بہنیں نونو اور ییل ملک کی پہلی یہودی گفٹ شاپ چلارہی ہیں، اس دکان کا نام ان کی والدہ للی کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں عبرانی، عربی اور انگریزی تحریر کے ساتھ مقامی طور پر بنی ہوئی چیزیں فروخت کی جارہی ہیں، جیسے چلہ روٹی کے غلاف شبت پر استعمال ہوتے ہیں اور روایتی طور پر یہودی مرد پہنتے ہیں-