بحرین میں چینی ویکسین استعمال کی جائے گی

   


منامہ ۔ بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) نے کورونا وائرس کے لئے چین میں تیارکردہ سینوفارم کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کئی ممالک میں سینوفرم کے کلینیکل ٹرائلزکی کامیابی کے بعدبحرین میں اس کورونا ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔کورونا ویکسین سے متعلق تیسرے مرحلے کے نتائج میں 86 فیصد افادیت کی شرح دیکھی گئی ہے۔ اس ویکسین کے لئے 42299 رضاکاروں نے خدمات پیش کی تھیں۔نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے چینی ساختہ ویکسین کے گذشتہ اعداد و شمارکا پوری طرح سے جائزہ لیا ہے جس میں ویکسین کی تیاری اور اس پر مکمل اعتماد شامل ہے۔کورونا وائرس کے لئے تیارکردہ اس ویکسین کی منظوری سے قبل ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین سے مشورہ کیا ہے۔قبل ازیں بحرین میں سینوفارم کی اس ویکسین کے تیسرے مرحلے میں ٹرائلز کی اجازت دی گئی تھی۔ ٹرائلز میں7 ہزار 700 افراد نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تھا۔