بحرین میں گذشتہ ایک صدی میں پہلی بار جون کا مہینہ گرم ترین

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بحرین میں گذشتہ 100 سالوں میں پہلی مرتبہ ماہ جون انتہائی گرم ترین مہینہ ثابت ہوا۔ یاد رہیکہ عرب جزیرہ نما میں گرمیوں کا موسم عام طور پر انتہائی گرم اور مرطوب گزرتا ہے جہاں لوگ اپنے مکانات کے اندر ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔ بحرین کی خبر رساں ایجنسی نے البتہ گذشتہ ماہ یعنی جون میں گرمی کی شدت میں ماضی کے برعکس شدید ترین گرمی ریکارڈ کی جس نے لوگوں کو بے حال کردیا۔ بہرحال بحرین کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹوریٹ نے ماہ جون کا اوسط درجہ حرات 36.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا جو گرما کے عام دنوں کے درجہ حرارت سے 3.9 ڈگری سلسیس زائد تھا۔