بحرین میں ہند۔پاک شہریوں کے داخلے پر پابندی

   

مناما: بحرین 24 مئی سے اپنی ’ریڈ لسٹ‘ ممالک کے مسافروں کا داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔ جس میں ہندوستان، پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔ بی ایف سی نے بتایا کہ بحرینی شہریوں اور ریزیڈنسی ویزا رکھنے والوں کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم انہیں جہاز میں سوار ہونے سے پہلے پی سی آر ٹسٹ فراہم کرنا ہوگا اور بحرین پہنچنے پر 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔نیوزایجنسی بی ایف سی نے مزید بتایا کہ بحرین دیگر تمام ممالک سے ویکسی نیشن اور غیر ٹیکے لگائے گئے افراد کو اپنے گھروں میں یا قرنطینہ کے لئے لائسنس یافتہ مقامات پر ہی احتیاطی طور پر 10 روزہ قرنطینہ کا اطلاق کرے گا۔ یہ فیصلہ حکومت کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ہدایت کے مطابق ہے اور عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے نیشنل میڈیکل ٹاسک فورس کی سفارشات پر مبنی ہے۔ بحرینی شہریوں اور ریذیڈنسی ویزا رکھنے والوں کو بورڈنگ سے قبل 48 گھنٹے سے زیادہ عرصہ تکمیل شدہ پی سی آر ٹسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا اور دسویں دن قیام کے موقع پر ایک اور پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا۔