بحرین نے اسرائیلی سفیر ملک بدر کردیا

   

مناما: بحرین کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے اس نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور تل ابیب کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کر دیئے ہیں۔ بحرین کی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی سفیر نے ملک چھوڑ دیا ہے جبکہ بحرین نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور اس کے ساتھ تمام اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بحرین کا اپنے سفیر کو واپس بلانے اور اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ مملکت کے ’ٹھوس اور تاریخی موقف پر مبنی ہے جو فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے۔‘
یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں بحرین نے امریکہ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ’ابراہم معاہدے‘ پر دستخط کیے تھے۔معاہدے کا مقصد دو عرب ممالک اور اسرائیل اور بعد میں سوڈان اور مراکش کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا تھا۔