غزہ سٹی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی پر حکمراں حماس کے قائد اسمعیل ھنیہ نے آج کہا کہ فلسطینی شہری کو امریکی زیرسرپرستی مشرق وسطیٰ معاشی کانفرنس بحرین سے حماس کو کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے اسے مسترد اور ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ کوئی عرب ملک یا اسلامی ملک ایسی کانفرنس منعقد نہیں کریگا جس سے اسرائیل ۔ فلسطین تعلقات معمول پر آنے کی توقع کی جاسکتی ہو۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کے زیراہتمام یہ کانفرنس 25 اور 26 جون کو مناما (بحرین) میں منعقد کی جارہی ہے تاکہ معاشی سراغ رسانی عنصر پر توجہ دی جاسکے۔ یہ اسرائیل ۔ فلسطین امن منصوبہ نہیں ہے۔ کانفرنس کے صیانتی حصہ میں امکان ہیکہ تاخیر ہوگی اور ستمبر میں مقرر اسرائیلی انتخابات کے بعد اسے منعقد کیا جائے گا۔