تھرواننتا پورم ۔یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں بحریہ کے ایک عہدیدار کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ اپنی شادی میں پش اپس لگاتے ہوئے اپنی دلہن کا نام لے رہا تھا ۔ ہر پش اپ کے ساتھ وہ ’’ آئی لو یو ۔ ایلینا ‘‘ کہتا جا رہا تھا ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ ایک اور ویڈیو میں یہ جوڑا روایتی سلیوٹ لیتا ہوا دکھائی دیا ۔