حیدرآباد : اے پی کے وشاکھاپٹنم کی بحری ٹیموں نے چتور کے سری کلاہستی اور نیلور کے دو بڑے آکسیجن پلانٹس کی مرمت میں کی ہے تاکہ آکسیجن بحران کے دوران اے پی میں سپلائی میں اضافہ کیاجاسکے ۔ریاستی انتظامیہ کی درخواست پر ایسٹرن نیول کمانڈ کی ماہرین کی ٹیموں نے اتوار کو آکسیجن پلانٹس کی کامیابی کے ساتھ مرمت کی۔کرشنا تیجاآکسیجن پلانٹ نیلور ایک بڑا کرائیوجینک پلانٹ ہے ۔یہ 400جمبو طرز کے سلنڈرس کو چارج کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔یہ پلانٹ گذشتہ 6سال سے غیر کارکرد تھا۔بحریہ کی ٹیم نے اس پلانٹ کی مرمت کا کام کیا اور کرائیوجینک کا درجہ حرارت منفی 186ڈگری سلسیس تک لانے میں کامیابی حاصل کی۔ساتھ ہی تروپتی کے قریب واقع سری کلاہستی کے آکسیجن پلانٹ کی مرمت کا کام بھی کیا گیا۔