بحری جہازوں پر تفریح اب ملک کے عوام کی نئی پسند ‘ کروز ٹورازم کو فروغ

   

ملک کے مختلف بندرگاہی شہروں میں سہولیات کا آغاز ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سمندری ہوائیں ، نیلی لہریں ، قدرتی خوبصورتی یہ سب مل کر سمندری سیاحت بنتی ہے ۔ ساحل سمندر آرام کرنے تک محدود نہیں بلکہ سمندر کی گود میں چند دن گزارنا سیاحوں کیلیے نئی دلچسپی بن گیا ہے ۔ تعطیلات اور ویکنڈ کا مطلب کار ، ٹرین یا ہوائی جہاز سے روحانی مقامات ، جنگلات ، پہاڑیوں پر جانا ہے ۔ سمندری سیاحت اب سیاحوں کو راغب کر رہی ہے ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ جہاں بھی دیکھیں لامتناہی نیلا سمندر نیا رجحان بنتا جارہا ہے ۔ لوگ بڑے جہاز میں سوار ہو کر دو تین دن سمندر میں گزار رہے ہیں ۔ وہ سمندر میں طلوع آفتاب شام کو سمندروں کی لہروں اور رات کو آسمان پر ستاروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس سیاحت میں قدم رکھا اور جدید ترین کروز دستیاب کرائے ہیں ۔ مرکزی حکومت بھی اس اقدام کو فروغ دے رہی ہیں جس سے سیاحت کو بھی تقویت ملے گی ۔ عوام سفر کے دوران کروز میں آرام کرسکتے ہیں ۔ تصویروں کیلیے شاندار پس منظر کی طرح تمام سہولیات اور پرکشش مقامات موجود ہیں ۔ ممبئی ۔ کوچی ، لکشدیپ ، ممبئی ۔ گوا ۔ لکشدیپ ، اور دیگر راستوں پر بڑی تعداد میں کروز چل رہے ہیں ۔ ممبئی ، گوا ، کوچین ، وشاکھا پٹنم ، چینائی جیسے ساحلی شہروں سے لکشدیپ ، انڈومان اور نکوبار جزائر تک لگثرری کروز دستیاب ہیں ۔ سمندری زندگی کو قریب سے دیکھنا اور پانی کے اندر فوٹو گرافی کرنا مسافروں کیلئے نیا تجربہ ہے ۔ چند جہازوں میں 10 تا 14 منزلیں ہوتی ہیں ۔ جس میں کمرے ، ریستوراں ، ایک ڈانس فلور ، سوئمنگ پول ، تھیٹر ، آڈیٹوریم ، فنکشن ہال ، اسپا ، شاپنگ ایریا ، لفٹ کی سہولت ہوتی ہے ۔ کروز پر مسافر رات کو موسیقی پروگرام اور خصوصی عشائیہ کے ساتھ مزید محظوظ ہورہے ہیں ۔ کئی لوگ ان کروز پر شادی بھی کررہے ہیں ۔ سالگرہ تقاریب بھی مناتے ہیں ۔ مرکزی وزارت سیاحت نے ملک میں کروز ٹورازم کو فروغ دینے خصوصی پالیسی لائی ہے ۔ اس کا مقصد ’ کروز بھارت مشن ‘ شروع کر کے 2029 تک ملک میں کروز مسافروں کی تعداد کو دس لاکھ تک بڑھانا ہے ۔ اس کے تحت غیر ملکی جہازوں کو ملکی بندرگاہوں کے درمیان مسافروں کو لے جانے کی اجازت دی گئی ۔ غیر ملکیوں کو ای ویزا اور ویزا آن ار ائیول جیسی سہولیات دی گئی ہیں ۔ بندرگاہوں اور دریائی راستوں پر کروز ٹرمینلس اور سیاحتی مراکز کی ترقی کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ چینائی ، وشاکھا پٹنم اور گوا جیسے ساحلی شہروں میں خصوصی ٹرمینل قائم کئے جارہے ہیں ۔ Cordelia Cruises ، اور Angria Courses جیسی کمپنیاں کروز ٹورازم پیش کرتی ہیں ۔ کروز کی قیمتیں ، سفر کا وقت ، رہائش ، سمندری علاقے کا دورہ ، سفر کے دن وغیرہ پر مبنی ہیں ۔ ش