بحری جہاز سے 700 ہندوستانی مالدیپ سے کوچی پہنچے

,

   

Ferty9 Clinic

کوچی ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بحریہ کے جہاز کے ذریعہ آج 700 ہندوستانیوں کو مالدیپ سے وطن واپس لایا گیا ۔ یہ جہاز اتوار کی صبح کوچین بندرگاہ پہونچا ۔ وندے بھارت مشن کے حصے کے طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لایا جارہا ہے ۔ ایرانڈیا کی جانب سے بڑی تعداد میں فلائیٹس چلائے جارہے ہیں ۔ پورٹ ٹرسٹ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 698 ہندوستانی شہریوں کو مالدیپ سے آج صبح 9.30 بجے بحری جہاز ’’آئی این ایس جلشوا ‘‘ کے ذریعہ ہندوستان لایا گیا ۔ ہندوستانی شہریوں میں 14 بچے 10 سال سے کم عمر کے ہیں جبکہ ان میں 19 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں ۔ 440 کا تعلق کیرالا سے ہے جبکہ 187 ٹاملناڈو کے رہنے والے ہیں ۔ 4 کا تعلق دہلی سے بتایا گیا ہے ۔ مابقی ملک کی دیگر 17 ریاستوں اور مرکز کے انتظام علاقوں کے رہنے والے ہیں ۔آپریشن سمدرا سیتو کے تحت آئی این ایس ماگر اتوار کو مالے پہونچ گیا ہے ۔ جہاں سے 200 مزید ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔