ہونو لولو۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کوسٹ گارڈس نے بتایا کہ پناما کے ایک بحری جہاز جس میں عام طور پر کاروں کو ٹرانسپورٹ کیا جاتا ہے، میں آگ لگنے سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تاہم سمندر میں قریب میں ہی موجود ایک مرچنٹ نیوی کے جہاز نے مددگار کے طور پر اپنا رول نبھاتے ہوئے پناما کے جہاز کے عملہ کے 16 افراد کو بچا لیا۔ مذکورہ جہاز جاپان سے ہوائی جارہا تھا جس کا نام سنیریٹی ایس بتایا گیا ہے۔ جس پر مزید پانچ افراد موجود ہیں جن کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کوسٹ گارڈس نے البتہ آگ لگنے کی وجوہات نہیں بتائی جبکہ یو ایس بحریہ لاپتہ افراد کی تلاش میں تعاون کررہی ہے۔