بحری جہاز پر حوثی حملہ، بحیرہ احمر میں 220 کلومیٹر تک تیل پھیل گیا

   

صنعاء : تنازعات اور ماحولیاتی آبزرویٹری نے اعلان کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے پیر کے روز ایک آئل ٹینکر پر کیے گئے حملے کے بعد یمن کے ساحل سے 220 کلومیٹر دور تک بحیرہ احمر میں تیل کے پھیلاؤ سامنے آگا۔ برٹش آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ یورپی خلائی ایجنسی کے سیٹلائٹ کی طرف سے لی گئی تصاویر میں منگل کو بحری جہاز ’’CHIOP Lion‘‘ پر حوثیوں کے حملے کی جگہ کے قریب کا مقام دکھیا گیا ہے۔ آبزرویٹری نے پلیٹ فارم ’’X‘‘پر ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ دکھائی دینے والا مقام 220 کلومیٹر سے زیادہ پھیلا ہوا ہے اور اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ خراب جہاز سے تیل نکل رہا ہے۔ برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کے مطابق لائبیریا کا جھنڈا لہرانے والے بحری جہاز ’’CHIOP Lion‘‘ آٹل ٹینکر پر یمنی حوثیوں نے پیر کو یمنی شہر حدیدہ سے 97 ناٹیکل میل شمال مغرب میں حملہ کیا تھا۔ اتھارٹی نے پیر کے روز کہا کہ ایک ڈرون کشتی جہاز سے ٹکرا گئی تھی جس سے اسے معمولی نقصان پہنچا۔