نئی دہلی: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے بحری سلامتی- بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسئلہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے ۔ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے بتایا کہ ہندوستانی تجارت کا انحصار اور 26/11 ممبئی حملے کے پیش نظر میری ٹائم سکیورٹی ہندوستان کے لیے ایک اہم مسئلہ رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزارت خارجہ نے گزشتہ 7 برسوں میں اس سمت میں کئی کوششیں بھی کی ہیں۔ خارجہ سکریٹری مسٹر شرنگلا نے بتایاکہ بحر ہند۔بحر الکاہل جس میں 1,200 جزیرے ہیں اور 7,500 کلومیٹر سے زیادہ ساحلی خطہ ہمیشہ ہندوستان کے لئے اہم رہا ہے ۔ ہندوستانی تجارت کے بارے میں سیکریٹری خارجہ شرنگلا نے بتایا کہ آج ہندوستان کی 90 فیصد بین الاقوامی تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے ۔