بحر اوقیانوس میں طوفان‘ کیوبا میں لاکھوں افراد کی نقل مکانی

   

Ferty9 Clinic

ہوانا: بحر اوقیانوس میں پیدا ہونے والا ایلسا طوفان جزائر کیریبین کے بعد کیوبا کے ساحلوں تک پہنچ گیا۔حکومت کیوبا نے واضح کیا ہیکہ یہ طوفان پیر کو علی الصبح جنوبی ساحلوں تک پہنچ گیا ہے اور علاقے میں شدید بارش کا امکان ہے۔ حکومت نے متوقع سیلاب کے باعث رہائشی مقامات سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے اس طوفان نے کیریبین میں جزائر انتیل ، ہیٹی اور ڈومینک ریپبلک کے علاقوں کو متاثر کیا ہے۔
کیوبا کے بعد اس طوفان کے امریکہ کے جنوبی ساحلوں کی جانب بڑھنے کی توقع ہے۔