بحر ایجین میں دودن بہنے والے سیاح کو یونان نے بچالیا

   

٭ ایتھنز: ایک 43 سالہ خاتون تقریباً دو دن تک بحر ایجین میں بہتی رہی جسے یونانی ساحلی محافظین نے منگل کے دن بچالیا۔ یہ خاتون ایک بادبانی کشتی میں یونان کے ایک جزیرہ کے پاس بہہ رہی تھی ، وہ ہوا بھری ہوئی کشتی پر یکم نومبر کو سوار ہوئی تھی ، اسے رسد نہیں مل رہی تھی اور وہ لاپتہ ہوگئی تھی کیونکہ تیز ہوا کی وجہ سے بہہ گئی تھی۔ پریشانی کے عالم میں خاتون کو بچالیا گیا۔