بحر ہند میں اسرائیلی جہاز پرڈرون حملہ

   

تل ابیب : امریکہ کی جانب سے ایران پر بحر ہند (انڈین اوشین) کے بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی ارب پتی کاروباری شخصیت کے بحری جہاز کو مبینہ طور پر ایرانی ڈرون نے بحر ہند میں نشانہ بنایا ہے۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ بحری جہاز کو تکونی صورت والے شاہد 136 ڈرون کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا، حملے میں بحری جہاز کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔یمن کے حوثیوںنے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاہم انہوں نے ایسی کوئی بھی تفصیلات بتانے سے گریز کیا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ یہ حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بحیرہ احمر (ریڈ سی) میں یمن کے قریب سے گزرتے وقت بھی مذکورہ جہاز نے اپنا اے آئی ایس بند کردیا تھا۔