بحیثیت چیف منسٹر ممتا بنرجی کی قسمت کا آج فیصلہ

   

کولکتہ : صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی کے بحیثیت چیف منسٹر برقرار رہنے کا آج فیصلہ ہوگا ۔ بھوانی پور ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے بعد آج نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ ممتا بنرجی کو چیف منسٹر برقرار رہنے کے لیے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ممتا بنرجی 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کریں گی ۔ دوسری طرف بی جے پی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سخت مقابلہ کیا ہے ۔ اس حلقہ میں 30 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی ۔۔