بحیرۂ عرب میں پھنسے ہوئے ایک بحری جہاز سے 20 افراد بچالئے گئے

,

   

نئی دہلی : 20 افراد جو بحیرۂ عرب میں پھنسے ہوئے ایک تجارتی جہاز میں سوار تھے آج دن کی اولین ساعتوں میں ایک کارروائی کے دوران بچا لئے گئے ۔ یہ بحری جہاز سری دیوی پریم میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی بھرگیا تھا اور یہ منگلور کی بندرگاہ پر بحرعرب میں پھنسا ہوا تھا۔ ہندوستانی ساحلی محافظین نے کہاکہ جہاز سے چوکسی کی اطلاع موصول ہونے پر اتوار کی رات دیرگئے اس کے عرشہ پر ساحلی محافظین پہونچ گئے اور فوری طورپر امرتیہ کو بچاؤ ٹیم نے اسپتال پہونچادیا ۔ 13 ارکان عملہ کو 2:30 بجے شب ایک لائف بوٹ کے ذریعہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی متلاطم سمندری حالات میں بچالیا گیا ۔ مزید سات ارکان عملہ کو نیو منگلور پورٹ ٹرسٹ نے بچالیا ۔