ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل بحیرہ احمر میں واقع ایک جزیرے میں ’کورل بلوم‘ کے نام سے ایک نئے لگژری منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔ولی عہد کے زیر قیادت بحیرہ احمر ترقیاتی کمپنیاس جزیرے کو ترقی دے گی اور شریرہ اور اس کے 11 ریسارٹس میں ہوٹل اور تفریح گاہیں بنائے گی۔ان سب کو ’’ کورل بلوم‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس کمپنی کے سی ای او جان پاگانو نے کہا کہ ’’بحیرہ احمر کا یہ منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد ایک دلکش منظر پیش کرے گا اور یہاں آنے والے غیرملکی سیاح ایک منفرد دلچسپ تجربے سے لطف اندوز ہوں گے۔کورل بلوم کے ڈیزائن میں سعودی عرب کے منفرد اور شاندار سرسبزو شاداب اور قدرتی ماحول کو پیش نظر رکھاگیا ہے۔‘‘ اس جزیرے میں گیارہ ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے۔
