ریاض ۔سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے پانی سے کاشتکاری کی جائے گی۔ وزارت زراعت و ماحولیات و پانی نے قومی گروپ برائے زراعت اور مزارع الشرق کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت، مزارع الشرق کمپنی اور قومی گروپ سے استفادہ کرے گی۔ دونوں فریق نئی زرعی ٹیکنالوجی کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔ معاہدے پر عبدالرحمن الفضلی، قومی گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین علی الشیخی اور دیگر نے دستخط کیے۔