بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ختم نہ ہونے پر امریکی کمانڈر کو تشویش

   

Ferty9 Clinic

عدن : مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر یمنی حوثیوں کے حملے ختم ہونے کے امکانات نہیں دکھائی دے رہے۔وائس ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایسوی ایٹڈ پریس کو انٹرویو میں بتایا کہ دس دن قبل آپریشن پراسپیرٹی گارڈین کے اعلان کے بعد سے 1200 تجارتی جہاز بحیرہ احمر سے گزر چکے ہیں اور کوئی ایک بھی ڈرون یا میزائل حملے کا نشانہ نہیں بنا۔اتوار کو ایک تازہ حملے کے حوالے سے برطانوی ایجنسی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک نامعلوم بحری جہاز پر تین چھوٹی کشتیوں سے حملہ کیا گیا ہے تاہم جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔انہوں نے کہا کہ مزید ممالک کے آپریشن پراسپیرٹی گارڈین میں شامل ہونے کے امکانات ہیں۔ حال ہی میں ڈنمارک نے اس مشن کے لیے ایک جنگی بحری جہاز بھیج کر آپریشن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔