بحیرہ احمر میں مادہ ڈالفن کی اپنے بچوں کے ساتھ سمندر میں تیراکی کا دلکش منظر

   

ریاض : سعودی عرب کے سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے بحیرہ احمر سے ایک حیرت انگیز جاری کی ہے جس میں بحیرہ احمر (مغربی سعودی عرب) میں رہنے والی داغ دار ڈالفن (پین ٹراپیکل) کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے۔بحیرہ احمر کی تنعش کے سفر کے دوران نظر آنے والی متعدد داغدار ڈالفنوں کا ایک ویڈیو کلپ ٹویٹرپر پوسٹ کیا گیا۔ اس ویڈیو میں ڈالفن کے بچوں کو اپنی ماؤں کے ہمراہ پانی میں چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران 2000 سے زیادہ کو ڈالفن جو گروپوں کی شکل میں رہتی ہیں اور بعض گرپوں میں 80 تک ڈالفن ہوسکتی ہیں۔