صنعا: مشرق وسطیٰ کے ایشیائی ملک یمن کے شمال مغربی ساحل پر بحیرہ احمر میں ایک کشتی الٹنے سے 21افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ضلع کونسل کے ایک اہلکار اکرم الاحد نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی سہ پہر حدیدہ بندرگاہی شہر کے شمالی حصے میں ضلع اللحیہ کے نزدیک بحیرہ احمر میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 27 مسافرین سوار تھے۔ یہ تمام مقامی باشندے یمن کے بڑے کامران جزیرے پر ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ۔