نومیا: امریکی ارضیاتی سرویس کے مطابق جمعہ کو بحیرہ اوقیانوس میں شدید زلزلہ کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ یہ زلزلہ جزیرے نیو کالیڈونیا کے قریب پیش آیا اور ریختر پیما پر اس کی شدت 7.7 شدت ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز زمین میں 37 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ اوقیانوس کے سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق ابتدائی اندازہ کے مطابق زلزلے سے 1000 کلومیٹر مسافت پر موجود جزیروں کو سونامی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نیو کالیڈونیا کے دارالحکومت نومیا کی ایک خاتون رہائشی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرے پر محسوس نہیں کئے گئے۔