بحیرہ جنوبی چین میں فوجی تصادم نقصان دہ ہوگا :امریکہ

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں سرگرمیاں ہماری نگاہ میں ہیں اورعلاقے میں کوئی بھی جھڑپ تجارتی راستے اور امن کے لیے خطرہ پیدا کردے گی۔ بلنکن نے ہندوستان کی زیرِ صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بحری سیکورٹی سے متعلق نشست سے خطاب میں کہا ہے کہ بیجنگ کی کارروائیوں کے باعث بحری قوانین خطرے میں ہیں۔ ہم جنوبی بحیرہ چین میں خطرناک صورت حال اور فوجی جھڑپ کے امکانات سے بخوبی واقف ہیں۔ بلنکن کا کہنا تھا کہ جنوبی بحیرہ چین میں کسی قسم کی جھڑپ سیکورٹی و تجارتی اعتبار سے عالمی کشیدگی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمایندے دائی بنگ نے امریکہ کو جنوبی بحیرہ چین میں فوجی جہاز اور طیارے بھیج کر اشتعال انگیز کارروائیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔