بحیرہ روم تنازعہ : یونان کا ترکی کے ساتھ بات چیت سے انکار

   

Ferty9 Clinic

ایتھنز: یونان نے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی پر ترکی کیساتھ بات چیت کے آغاز سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ یونانی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا ہیکہ یونان اور ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں ناٹو کی ثالثی کے ذریعے کشیدگی کو دور کرنے کیلئے نام نہاد ’تکنیکی بات چیت‘ پر اتفاق کیا تھا مگر فی الحال کسی حتمی سمجھوتے تک نہیں پہنچا گیا۔ دریں اثناء ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ترکی یونان کے ساتھ پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرنے کیلئے بلا مشروط بات چیت کیلئے تیار ہے۔ یونان اور ترکی کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے جرمنی بھی مذکرات کرانے کی کوششوں پر زور دیتا رہا ہے۔