بحیرہ روم میں ایندھن کی تلاش،12ستمبر تک توسیع

,

   

استنبول: ترکی کے تحقیقی بحری جہاز اوروچ رئیس کی تلاش کو 12 جون تک توسیع دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے پیشتر ناوٹیکس کا یہ نفاذ یکم ستمبر کو ختم ہونا تھا جس میں مزید 11 دن کی توسیع کر دی گَئی ہے جس کے مطابق اب یہ مشرقی بحیرہ روم میں جزیرہ قبرص کے قریب قدرتی وسائل کی تلاش کاکام جاری رکھے گا۔ یہ بحری جہاز،قدرتی وسائل کی تلاش کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی ارضیاتی، جیوفزک،ہائِڈرو گرافک اور اوشینو گرافک تحقیق کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا شمار دنیا کے چند سی سمیک جہازوں میں ہوتا ہے جو کہ 8 ہزار میٹر گہرائی تک تھری ڈی اور 15 ہزار میٹر گہرائی تک ٹو ڈی تلاش کا بھی حامل ہے۔