بحیرہ روم میں طیارہ حادثہ، 5 امریکی فوجی ہلاک

   

روم: امریکی یورپی کمانڈ نے اعلان کیا کہ پانچ امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کا طیارہ تربیت کے دوران بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی یورپی کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک فوجی تربیتی مشق کے ایک حصے کے طور پر معمول کے فضائی ایندھن بھرنے کے مشن کے دوران ایک امریکی فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارہ بحیرہ روم میں گر گیا۔ اس طیارے میں پانچ فوجی اہلکار سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔امریکی کمانڈ نے اس واقعے کے بارے میں ایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ ہم قطعی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ طیارے کی پرواز کا تعلق صرف تربیت سے تھا اور اس میں تخریبی سرگرمی کے کوئی اشارے نہیں تھے۔ امریکی فوج نے طیارے کی قسم یا اس مقام کی وضاحت نہیں کی جہاں وہ پرواز کر رہا تھا لیکن حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی امریکہ نے اس علاقے میں طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر رکھا ہے۔