بحیرہ روم میں کشیدگی کے درمیان اردغان کا امیدوار منتخب

,

   

Ferty9 Clinic

نیکوشیا : مشرقی بحیرہ روم میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان صدر ترکی رجب طیب اردغان کو ایک انتخابی کامیابی سے نیا حوصلہ ملا۔ علحدہ شدہ شمالی قبرص میں انقرہ حکومت کے حمایت یافتہ دائیں بازو کے قوم پرست امیدوار ارسین تاتار کو ترک قبرصی شہریوں نے اتوار کو معمولی فرق سے سہی مگر جیت دلائی ہے۔ 60 سالہ تاتار نے صدارتی الیکشن کے سکنڈ راؤنڈ میں 51.7 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی کامیابی سے کئی سیاسی حلقوں کو حیران کردیا ہے۔