بحیرہ روم میں 5.5 کی شدت سے زلزلہ

   

انقرہ : ترکی کے بحیرہ روم کے علاقے میں 5.5 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ترکی محکمہ آفات و ہنگامی انتظامیہ کے انٹر نیٹ سائٹ سے موصول معلومات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 7 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ روم تھا اور اس کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر زیرزمین تھی اور اس کا مرکز ضلع مْولا کی تحصیل داتچا سے 383،84 کلومیٹر کی مسافت پر تھا۔