غزہ: ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے کہا کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادی غزہ میں جرائم کرتے رہے تو بحیرہ روم کو بند کیاجاسکتا ہے ۔ انقلاب کے کمانڈر کے مطابق بحیرہ روم، آبنائے جبرالٹر اور دیگر آبی گزرگاہیں جلد ہی بند ہو سکتی ہیں۔
الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا کہ اس نے گزشتہ ہفتے غزہ کے اندر حماس اور اسلامی جہاد کے 200 جنگجوؤں کو گرفتار کیا تھا۔ فوج نے کہا کہ اسے مزید تفتیش کیلئے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اب تک حماس کے 700 ارکان کو پوچھ گچھ کیلئے لیجایا گیا ہے ۔