اسلام آباد، 22 اکتوبر (یو این آئی) پاکستانی نیوی کے جہاز نے بحیرہ عرب میں کشتیوں سے 97 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ اس آپریشن کی نگرانی کرنے والے بحری نیٹ ورک کے بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ امریکہ سمیت مختلف ممالک کے مشترکہ بحری اتحاد، کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے گزشتہ ہفتے 48 گھنٹوں کے اندر 2 الگ الگ کشتیوں کو روکا، یہ کارروائیاں سعودی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف) 150 کی براہِ راست مدد میں آپریشن ‘المسمک’ کے دوران کی گئیں، جو 16 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔