یروشلم۔ ایران نے بحیرہ عرب میں تنزانیہ سے ہندوستان کی سمت آنے والے ایک اسرائیلی جہاز پر میزائیل حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی ملکیت والے اس جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے ایران نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم تنزانیہ سے ہندوستان جارہے اس جہاز نے حملہ کے بعد بھی اپنا سفر جاری رکھا ہے۔ اسرائیل نے اس واقعہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ گذشتہ ماہ اسرائیل نے ایران کو خلیجی عمان میں اسرائیل کی کمپنی کے ایک جہاز میں دھماکہ کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اسرائیل کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ وہ اس حملہ کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مال بردار جہاز پر حملہ کرنے کی ایران نے تردید کی ہے۔ تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم اسرائیلی جہاز پر حملہ کے الزام کوسختی سے مسترد کرتے ہیں۔
