بحیرہ ٔروم میں ترکی دشمن یونان کی فوجی کارروائی

   

Ferty9 Clinic

قبرص : یونانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ترکی کی طرف سے مشرقی بحیرہ روم کے ساحل پر فوج کی تعیناتی کے جواب میں ایجیئن جزیروں میں اپنی فوجیں تعینات کی ہیں۔مختلف ذرائع ابلاغ سے آنے والی خبروں کے مطابق بحرروم میں ترکی کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے فیصلہ کن اقدام میں کے تحت یونانی حکومت نے ایک نئے فوجی اقدام کا اعلان کیا۔یونانی حکومت نے کہا کہ اس نے ساحل پر ترکی کی افواج کی تعیناتی کے جواب میں ایجیئن جزیروں میں فوجی دستے تعینات کیے ہیں، تاکہ دونوں افواج ایک دوسرے کے متوازی رہیں۔ترکی کے بڑھتے ہوئے فوجی اقدامات اور ان کے بارے میں یونانی رد عمل دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کو فروغ دینے کا باعث بنا ہیجس پر یورپی ممالک نے بھی انقرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں فوجی مداخلت اور قدرتی وسائل کی تلاش یورپی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔مشرقی بحرروم میں ترک حکومت کی پالیسی سے یونان کو تشویش لاحق ہے اور اس خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوا لیکن ایسے لگتا ہے کہ صدر رجب طیب اردغان کے اس طرز عمل نے ایتھنز کو بہت سے فوائد کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان میں سفارتی اور فوجی فواید شامل ہیں۔