بحیرۂ احمر میں تیل کا اخراج

   

صنعاء : یمن کے حوثی باغیوں نے جمعرات کو ایک فوٹیج جاری کی جس میں ان کے مزاحمت کاروں کو ایک یونانی پرچم والے تیل بردار جہاز پر سوار ہوتے اور دھماکہ خیز مواد رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے دھماکوں سے بحیرۂ احمر کو تیل کے بڑے اخراج کا خطرہ لاحق ہے۔ جہاز کو پہلے چھوڑ دیا گیا تھا جس کے بعد حوثیوں نے بار بار حملے کیے۔ویڈیو میں جب آئل ٹینکر سونیون پر بم دھماکے ہوئے تو ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے نعرہ بلند کیا: “اللہ اکبر! امریکہ کی موت، اسرائیل کی موت، یہودیوں پر لعنت، اسلام کی فتح۔”ہر سال بحیرہ احمر سے ایک ٹریلین ڈالر کا تجارتی سامان گذرتا ہے۔ گذشتہ سال غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد حماس اور فلسطینیوں کی حمایت میں حوثیوں نے حملے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد اسرائیل اور اس سے منسلک تجارت کو نقصان پہنچانا ہے۔