بخار کم نہ ہونے پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد 3 فروری (سیاست نیوز) بخار کم نہ ہونے سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ بیوی کو دوکان پر بٹھاکر مکان میں خودکشی کرلی۔ نریڈمیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ پرجاپتی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پرجاپتی نریڈمیٹ علاقہ میں رہتا تھا جو پیشہ سے کرانہ دوکان چلاتا تھا۔ 15 دن سے پرجاپتی کی صحت خراب تھی۔ علاج کے باوجود بخار کم نہ ہونے کے سبب وہ پریشان ہوگیا تھا۔ کل اس نے مکان سے بیوی کو طلب کیا اور دوکان پر بٹھاکر خود مکان پہونچا اور خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ع