بختاوربھٹوزرداری کی 27 نومبرکو منگنی

   

کراچی: سابق صدرآصف زرادری کی بیٹی بختاوربھٹوزرداری کی منگنی 27 نومبرکوطئے ہوگئی ہے۔ترجمان بلال ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے کارڈ کے مطابق سابق صدرآصف زرادری کی بیٹی بختاوربھٹوزرداری کی منگنی محمود چودھری سے 27 نومبرکوطے ہوگئی ہے۔منگنی میں کورونا ایس اوپیزکا خاص خیال رکھا جائے گا جب کہ منگنی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کوکورونا ٹیسٹ کروا کر اپنی رپورٹ ای میل کرنا ہوگی۔ رپورٹ منفی آنے پرہی مہمان منگنی میں شرکت کرسکیں گے۔محمود چود ھری امریکہ میں مقیم تاجریونس چودھری کے بیٹے ہیں۔