بختاور بھٹو کی منگنی تقریب کی جھلکیاں جاری

,

   

دوبئی : سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کی مختصر ویڈیو شیئر کر دی۔گزشتہ دنوں بختاور بھٹو زرداری کی دبئی میں مقیم بزنس مین محمود چودھری کے ساتھ منگنی ہوئی۔منگنی کے دن بختاور نے خاکستری رنگ کی مغلیہ شال کے ہمراہ گلابی رنگ کا ڈیزائنر ندا ازور کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔اب بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ سلو موشن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور اپنے والد آصف زرداری کا ہاتھ تھامے ہوئے آرہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی بہت آصفہ بھٹو بھی موجود ہیں۔