بدایوں میں اسکول بس کھائی میں پلٹی،12زخمی

   

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کوتوالی بسولی علاقے میں منگل کی صبح ایک اسکولی بس سڑک کنارے کھائی میں پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں کم سے کم 12بچے زخمی ہوگئے ۔ایس پی (دیہات) سدھارتھ ورما نے بتایا کہ بھٹ پور پنیکل اسکول کی بس نولیہراتھ پور شاہراہ پر واکر پور اور محمد پور مئی کے درمیان سڑک کنارے کھائی میں جاکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 12سے زیادہ بچے معمولی طور سے زخمی ہوگئے جن کا علاج مقامی سطح پر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کچھ بچوں کے چوٹیں آئی ہیں ۔ ایس ڈی ایم بسولی اور ڈپٹی ایس ی بسولی کے ساتھ ساتھ اے آر ٹی او کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔سبھی بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔ اسکول بس میں کمی و ڈرائیور کی لاپرواہی کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ جانچ کے بعد جو بھی خاطی پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔