بدایوں ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع عہدیداروں نے آج سماج وادی پارٹی کی جانب سے ایک ریاستی وزیر کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی شکایت پر دھاوے کئے ۔ ان کی بیٹی اس انتخابی حلقہ سے امیدوار ہیں ۔ یو پی کے وزیر سوامی پرساد موریہ اپنی قیامگاہ پر موجود نہیں تھے لیکن سماج وادی پارٹی کے امیدوار دھرمیندر یادو کا الزام ہنوز برقرار ہے ۔ صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو کو بھی اطلاع دی ہے کہ انتخابی قواعد و ضبط کے مطابق پارٹی کارکن اپنے حلقہ انتخاب سے انتخابی مہم چلانے کے مقصد سے باہر نہیں جاسکتے کیونکہ انتخابی مہم چلانے کا اختتام ہوچکا ہے اور رائے دہی تک انتخابی مہم چلانے پر امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ وہ لوگ کسی صورت میں اپنے انتخابی حلقہ سے باہر جاسکتے ہیں اگر وہ کسی اور حلقہ سے بحیثیت رائے دہندہ درج رجسٹر ہوں ۔
