بدایوں میں گاڑیوں کی دوڑ 3 نوجوانوں کی موت

   

Ferty9 Clinic

بدایوں : اترپردیش میں بدایوں کے وزیر گنج علاقے کے مراد آباد روٹ پر آج صبح تیز رفتار کار نے دوڑتے ہوئے پانچ نوجوانوں کو کچل ڈالا جس میں تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مشتعل کنبوں نے شاہراہ کو جام کر دیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی): سدھارتھ ورما نے بتایا کہ شاہ پورہ ہائی وے پر وزیر گنج علاقے کے کنار گاؤں سے تعلق رکھنے والے دیوپال ، راہول ، یوگیندر ، سچن اور جوگن آرمی بھرتی کے لئے دوڑ لگا رہے تھے ۔ تب ہی ، دہلی سے آنے والی ایک تیز رفتار کاربے قابو ہوگئی اور ان سے ٹکرا گئی جس میں یوگیندر ، سچن اور جوگن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیوپال اور راہول شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کو ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مشتعل کنبہ کے افراد نے شاہراہ کو بلاک کردیا۔ پولیس اطلاع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور جام کو کھولنے کی کوشش کی۔