واشنگٹن : ڈونالڈ ٹرمپ جو حال ہی میں امریکی صدارتی انتخاب میں دوبارہ منتخب ہونے میں ناکام رہے ہیں اب انہیں اپنی ازدواجی زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا ۔ ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ نے دن گنا شروع کردیئے ہیں ۔ ٹرمپ سے علحدگی اختیار کرنے کیلئے وہ طلاق پر غور کررہی ہیں ۔ ٹرمپ نظم و نسق کے سابق خدمتگاروںکے مطابق میلینیا ٹرمپ وائیٹ ہاؤز سے نکلنے سے پہلے ہی ٹرمپ کو اپنی زندگی سے نکال دینا چاہتی ہیں ۔ ان سابق ملازمین کے دعوؤں کو برطانیہ کے ڈیلی میل نے شائع کیا ہے ۔ سابق خدمتگزار اسٹیفنے وولکوف کو میلینیا ٹرمپ کے سینئر اڈوائزر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد میلینیا نے وائیٹ ہاؤز میں اپنے بیڈرومس الگ کرلئے ہیں ۔ اس جوڑے کی 15 سالہ ازدواجی زندگی اب ختم ہونے جارہی ہے۔