حیدرآباد۔7۔ جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے حکومت سے سوال کیا کہ ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے فرزند کو پرگتی بھون یا چیف منسٹر کے فارم ہاؤز میں پناہ دی گئی ہے ؟ ٹوئیٹر پر ریونت ریڈی نے رکن اسمبلی وی وینکٹیشور راؤ کے فرزند راگھویندر راؤ کی عدم گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی نیچ حرکت کرنے والا راگھو آخر کہاں ہے؟ پرگتی بھون یا پھر فارم ہاؤز میں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے قاعدگیوں کے بارے میں سوال کرنے والوں کو منٹوں میں گرفتار کیا جاتا ہے لیکن رکن اسمبلی کے فرزند کو پولیس کئی دن سے تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انتہائی بدترین مجرم کو تحفظ کرنے والی آخر کونسی طاقت ہے۔ ریونت ریڈی نے اس واقعہ پر ٹی آر ایس کے سینئر قائدین کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایک اور ٹوئیٹ میں ریونت ریڈی نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر سے کہا کہ وہ تلنگانہ کے باہر پیش آنے والے ہر واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں لیکن ریاست میں ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی پر خاموش ہیں۔ خودکشی کرنے والوں میں 13 سال کی دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت ملزم کی پشت پناہی اس لئے کر رہی ہے کیونکہ وہ رکن اسمبلی کا بیٹا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ غیر انسانی موقف کی بھی ایک حد ہونی چاہئے ۔ ر